کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے
الزام لگایا کہ ہندوستان میں آج فرقہ پرست طاقتوں کی ڈکٹیٹر شپ اور غنڈوں
کا راج ہے جنہوں نے ہندوستان کی جمہوریت کو پلید کر دیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی اور نہرو کے سیکولر دیش کو فرقہ پرستی میں تبدیل کر
کے ملک کی سبھی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک جاری
رکھا ہے۔موجودہ مرکزی قیادت کے دو ر میں ملک کی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے ۔